17 ستمبر، 2022، 9:26 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84889482
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں مزید 100 شہر کورونا کے نیلے رنگ کا درجہ رکھنے والے شہروں میں شامل

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ملک میں مزید 100 شہر کورونا کے نیلے رنگ کا درجہ رکھنے والے شہروں میں شامل ہوگئے۔

ارنا نے محکمہ صحت کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ تازہ ترین معلومات کے مطابق گزشتہ ہفتے کی طرح سرخ رنگ کا درجہ رکھنے والے شہروں کی تعداد صفر پر رہی اور نارنجی رنگ کا درجہ رکھنے والے شہروں کی تعداد 35 سے کم ہو کر 20 ہو گئی۔

اس کے علاوہ پیلے رنگ کا درجہ رکھنے والے شہروں کی تعداد 342 سے بڑھ کر 257 ہو گئی اور نیلے درجہ کے شہروں کی تعداد 71 سے بڑھ کر 171 ہو گئی۔

واضح رہے کہ مارچ 2009 کے آغاز سے ملک میں کورونا پھیل گیا اور اب تک اس وائرس کا شکار 144 ہزار 273 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں۔

ملک بھر میں ویکسینیشن کا آغاز بھی 22 فروری 2019 کو ہوا اور اب تک 65 لاکھ 60 ہزار 117 افراد کو پہلی خوراک، 58 لاکھ 454 ہزار 129 افراد کو دوسری خوراک اور 31 لاکھ 118 ہزار 318 افراد کو تیسری اور اس سے زائد خوراک حاصل ہوئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .